لاہور(این این آئی ) مناواں کے علاقہ میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی تفصیلا ت منظر عام پر آگئیں ،گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے آنے کے بعد مقابلے میں مارے جانے والے 5دہشتگردوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مال رو ڈ دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کی نشاندہی پر دہشتگردوں کو 16مارچ کو سرکلر روڈ سے گرفتار کیا گیاتھا ۔ مناواں میں مار ے جانے والے دہشتگردوں میں سہولت کار انوار الحق اوراس کا بھائی عبداللہ بھی شامل ہیں ۔سرکلر روڈ سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں
میں عبداللہ ،عرفان خان ، عطاء الرحمن اور امام شاہ شامل تھے ۔تمام دہشت گردوں کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا ۔ دہشت گرد عرفان خان ٹارگٹ کی نشاندہی اور ریکی کا کام کرتا تھا ، عطاء الرحمن حملہ آور کو خودکش جیکٹ اور بارو دی مواد فراہم کرنے جبکہ دہشت گرد امام شاہ خود کش حملہ آروں کو پناہ دیتا تھاجس میں سہولت کار کا بھائی عبداللہ بھی شامل تھا ۔ گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے آنے کے بعد مبینہ مقابلے میں مارنے جانیو الے 5دہشتگردوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔