جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

اور نج لائن ٹرین کیس،تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کوبڑاسرپرائزدیدیا

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت اور نج لائن ٹرین کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی، درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی، واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جسکی عدالت عظمیٰ میں روز کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے

موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت پنجاب نے ایوان سے منظوری لئے بغیر اربوں روپے کے منصوبے کو شروع کیا، تاریخی ورثے کو لاحق خطرات سے متعلق عالمی ماہرین کی رپورٹ کے باوجود حکومت پنجاب اور نج ٹرین بنانے پر بضد ہے۔ قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کا درخواست میں کہنا ہے کہ ملکی ترقی چاہتے ہیں لیکن قومی ورثے کو تباہ نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے منصوبے کو محفوظ بنانے کیلئے آج تک صرف کاغذی کارروائیاں کیں، عجلت اور ایوان سے منظوری کے بغیر شروع ہونے والے منصوبے کا اگر روٹ تبدیل ہوا تو اربوں روپے کے نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ صوبے کے سب سے معزز ایوان کو اعتماد میں نہ لیکر پورے ہاؤس اور ارکان اسمبلی کی توہین کی گئی میاں محمود الر شید نے درخواست میں باقاعدہ فریق بننے کی استدعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے منصوبے کو محفوظ بنانے کیلئے آج تک صرف کاغذی کارروائیاں کیں، عجلت اور ایوان سے منظوری کے بغیر شروع ہونے والے منصوبے کا اگر روٹ تبدیل ہوا تو اربوں روپے کے نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ صوبے کے سب سے معزز ایوان کو اعتماد میں نہ لیکر پورے ہاؤس اور ارکان اسمبلی کی توہین کی گئی میاں محمود الر شید نے درخواست میں باقاعدہ فریق بننے کی استدعا کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…