اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک دن کی معصوم بچی کو نامعلوم افراد کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں جھاڑیوں میں پھینک کر چلے گئے ، وہاں موجود کتوں کے بھنبھوڑنے سے بچی جاں بحق ہو گئی، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے سنسان علاقے میں جھاڑیوں سے ملنے والی نوزائیدہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں
دوران علاج ہیانتقال کر گئی، بچی کے جسم پر کتوں کے پنجوں کے نشان تھے ، علاقہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دوپہر میں جھاڑیوں سے نوزائیدہ بچی کی رونے کی آوازیں اور کتوں کے غرانے کی آوازوں نے تشویش پھیلا دی ، جس کے بعد سماجی ادارے کے رضاکاروں کے ساتھ مل کر بچی کو باہر نکالا گیا اور قومی ادارہ برائے اطفال منتقل کیا گیا،