گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ کے بعد گوجرانوالہ میں فیس بک پرہونے والی ایک اوردوستی نے نوجوان کی جان لے لی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے ایک نوجوان فیصل کی شیخوپورہ کی ایک لڑکی اقراکے ساتھ فیس بک پردوستی ہوئی اوربعد میں یہ دوستی محبت میں بدل گئی اورپھران دونوں کے درمیان ملاقاتوں کاسلسلہ چل نکلا۔جب فیصل اوراقراکی دوستی کاعلم اقراکے ایک کزن بلال کوہواتواس نے ان
کی دوستی کے بارے میں سارے خاندان کوآگاہ کردیا۔دوستی کارازفاش ہونے پرفیصل اوراقراکی ملاقاتیں بند ہوگئیں جس پردونوں نے اقراکے کزن بلال کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ۔شیخوپورہ کے فیصل نے اقراکے کزن بلال کویکم اپریل کوملاقات کےلئے گوجرانوالہ بلایااوروہاں پراس کونشہ آورشے کھلاکرگلاگھونٹ کرقتل کردیا۔پولیس نے قتل کی واردات کاسراغ لگالیا , موبائل ڈیٹاسے ملزم فیصل کوٹریس کرکے گرفتارکرلیا