اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نواز دو دھڑوں میں تقسیم، ایک دھڑے کی قیادت شہباز شریف اور دوسرے کی نواز شریف کر رہے ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پانامہ کیس کے متوقع فیصلہ پر مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔ ن لیگ کے ایک دھڑے
کی قیادت شہباز شریف اور چوہدری نثار کر رہے ہیں جبکہ دوسرے دھڑے کی قیادت نواز شریف کے ہاتھوں میں ہے۔ شہباز شریف اور چوہدری نثار کے دھڑے کا مؤقف ہے کہ متوقع پانامہ کیس فیصلہ اگر خلاف آتا ہے تو اس کو تسلیم کیا جائے جبکہ نواز شریف والے دھڑے کا مؤقف ہے کہ اگر پانامہ کیس فیصلہ خلاف آتا ہے تو اسے قبول نہ کیا جائے بلکہ اس پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا جائے کہ میں تو کچھ نہیں کہہ رہا مگر عوام سڑکوں پر آ گئے ہیں۔