لاہور ( این این آئی) بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والی خودکش بمبار کے سر کی سرجری مکمل کر لی گئی ، حملہ آور کی عمر تقریباً 20سال ہے اور تعلق افغان سرحدی علاقے سے لگتا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خود کش حملہ آور کی معاونت کے شبہ میں مزید 3افراد کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی خودکش بمبار کی دو انگلیاں شناخت کے لئے نادرا حکام کو بھجوائی گئیں مگر ان انگلیوں سے حملہ آور کی شناخت نہ ہوسکی ۔
تاہم کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ فرانزک نے جائے وقوعہ سے ملنے والے خودکش بمبار کے سر کی سرجری مکمل کرلی ۔حملہ آور کی عمر تقریباً 20سال کے قریب بتائی گئی ہے اور اس کا تعلق افغان سرحدی علاقے سے لگتا ہے ۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہدرہ اور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے سانحہ بیدیاں روڈ میں خود کش حملہ آورکے ساتھیوں کے شبےسانحہ بیدیاں روڈ میں خود کش حملہ آورکے ساتھیوں کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ، تینوں افراد کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔