امام کعبہ بادشاہی مسجد لاہور میں نماز کب پڑھائیں گے ؟اعلان کردیاگیا

7  اپریل‬‮  2017

لاہور (این این آئی )تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے حر مین الشریفین مکہ مکرمہ کے امام الشیخ دکتور صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظہ اللہ کی بادشاہی مسجد آمد کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امام کعبہ تاریخی عالمگیری باد شاہی مسجد لاہور میں (9) اپریل برو ز اتوار بوقت شام چھ بجے بادشاہی مسجد تشریف لا رہے ہیں اور بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت

فرمائیں گے بعد ازاں تاریخی روح پرور اجتماع سے خطاب کریں گے اور عالم اِسلام اور خصوصا وطن عزیز پاکستان کے استحکام سا لمیت امن و سلامتی کیلئے اجتماعی دعا فرمائیں گے، تمام اہل اسلام سے اپیل ہے کہ وہ جوق در جوق اس مبارک پرو گرام میں شریک ہوں،اژدھام اوررش سے بچنے کیلئے با وضو ہو کر پہلے ہی سے نماز عصر کے وقت باد شاہی مسجد لاہور میں پہنچ جائیں ا ور اپنے ہمراہ کسی قسم کا سامان و غیرہ ہر گز ساتھ نہ لائیں ، باد شاہی مسجد میں داخلے کیلئے مین مرکزی گیٹ بجانب گریٹر پارک اور فورٹ روڈ پرواقع فوڈ سٹریٹ کی جانب لیڈیز گیٹ کھلے ہوں گے، سیکورٹی چیکنگ کے بعد داخلہ ہوگا ، لہذا تما م اہل اسلام سے التماس ہے کہ وہ وقت پر تشریف لائیں اور مسجد انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون فرمائیں اور مسجد میں جہاں جگہ ملے وہیں پر تشریف فرماہوں ، مسجد میں کسی قسم کا شور شرابہ شرعاً ممنوع ہے لہذا خاموشی اختیار کریں اور اپنے وقت کو قیمتی بنائیںمسجد میں کسی قسم کا شور شرابہ شرعاً ممنوع ہے لہذا خاموشی اختیار کریں اور اپنے وقت کو قیمتی بنائیں دل میں ذکر اذکار و تلاوت وغیرہ کریں اور نماز کے وقت اہتمام کے ساتھ نماز ادا کریں، دوسروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچائیں ،نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں ،اللہ تعالی ٰ امام کعبہ کے آنے کو قبول فرمائے اور ان کے پاکستان آنے کو مبارک فرمائے۔ آمین ثم آمین

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…