جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت نے انتہائی سخت فیصلہ کرلیا،سرکاری ملازمین کے ہوش اُڑ گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی)محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے والے ملازمین کے احتجاج کو غیر قانونی او رحد سے تجاوز قراردیتے ہوئے واضح کیاہے کہ کلرکس کو تین ارب روپے کی لاگت سے ڈبل اپ گریڈیشن دی گئی ۔ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس طبی عملے کے لئے دیاجارہاہے ۔وابستہ دیگر ملازمین کے لئے اسکی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ اس وضاحت کے ساتھ ہڑتالی ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کاحکم دیاگیا ہے ۔

جس کے لئے ان ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے ساتھ ساتھ کلاس تھری اورکلاس فورکے ملازمین کی برطرفی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔جن کے متبادل کے طورپر ایمپلائمنٹ ایکسچنج سے بے روزگار درخواست گزاروں کی فہرست طلب کرلی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے نتیجے میں فوری بھرتی کی جاسکے ۔ محکمہ صحت نے 37 ہڑتالی ملازمین کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں ۔چارروز ہڑتال کے بعد جمعرات کے روز محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈی ایچ اوز اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کیا گیاہے جس میں ملازمین کی ہڑتال ختم کرانے اورمذکورہ ملازمین سے سز اکے طورپر تنخواہوں کی کٹوتی کرنے کاحکم دیاگیاہے ۔ اس مراسلے میں کلاس تھری اورکلاس فور کے ملازمین کی ممکنہ مزاحمت سے بچنے کے لئے ایمپلائمنٹ ایکس چینج کے پاس موجود فہرست کے بے روز گار افراد کو تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز محکمہ صحت کے افسران نے ہنگامی فیصلے کیے جس کے لئے ٹیلی فونز اورفیکس مشین کے ذریعے ڈی ایچ اوز کو اطلاع دی گئی لیکن بیشتر اضلاع کے ڈی ایچ اوز نے کاروائی سے معذرت ظاہر کی اورموقف اختیار کیا کہ ان کا تمام عملہ ہڑتال پرہے اس لئے وہ فہرستیں مرتب کرنے سے لاچارہیں جس کے بعد محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ میں پشاورسے ہی تمام ہڑتالی ملازمین کی فہرست مرتب کی گئی اور تنخواہوں کی کٹوتی کی سفارش کے ساتھ یہ فہرست اے جی آفس کو ارسال کردی ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…