اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں وزیراعظم نوازشریف سمیت کئی اہم سیاستدان مختلف بیماریوں میں مبتلاہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پہلے دل کے عارضے کاعلاج کراچکے ہیں اوراب انکے گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے ۔سابق صدرآصف علی زرداری کوبھی دل کی تکلیف ہے اوروہ کئی ممالک میں علاج کراچکے ہیں ۔سابق صدرپرویزمشرف بھی دل کے مریض ہیں اوردل کے عارضے کے علاج کی درخواست پرہی ان کوبیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔اسی طرح وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی
ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلاہیں اوروہ بھی متعددباربیرون ملک علاج کےلئے جاچکے ہیں ۔ دیگراہم رہنماجن میں مولانافضل الرحمان ، ن لیگی سینیٹرمشاہد اللہ خان ،پی پی پی کے رہنماڈاکٹرعاصم اور شرجیل میمن بھی مختلف بیماریوں کاشکارہیں ۔ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری بھی بیمارہیں اورگزشتہ د نوں کینیڈاکے ایک ہسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں ۔ان تمام سیاستدانوں میں صرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیں جوابھی تک کسی بیماری میں مبتلانہیں ہیں جس کی وجہ ان کااپنی فٹنس پرتوجہ دینابتایاجارہاہے ۔