پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں،خود ہی واضح اعلان کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ (آئی این پی )پاکستان تحریکِ اِنصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات وسابق وفاقی وزیرِمملکت برائے اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ نہیں جا رہا ہوں اگر میں نے پی پی پی میں دوبارہ شمولیت کر نی تھی تو پی ٹی آئی میں کیو ں آیا؟ ایسی خبریں من گھڑت اور قیاس آرائیوں پر مبنی جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ وہ جمعہ کو پی ٹی آئی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری فیضان گجر کی

قیادت میں ملنے والے وفودسے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں تحریک انصاف کے منشور ونظریات سے متفق ہوں اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں مخالفین رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوف ذدہ ہیں اس لیے پی پی پی اور (ن) لیگ والے میرے خلاف سیاسی پروپگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں اورانہیں پی ٹی آئی کی سیاست ہضم نہیں ہو رہی اِس لیے یہ بھونڈی سیا ست پر اُتر آئے ہیں پانا مہ لیکس نے (ن) لیگ کو کہیں کا منہ دیکھانے کے لیے نہیں چھوڑااِنہوں نے ہمیشہ مال بنا ؤ سیاست کی ہے ووٹ بنا ؤ نہیں ،،اخلاقی اور عوامی طور پر پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہے انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکمران کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں انہوں نے ملک کی عوام کا بری طرح خون چوسا ہے اور مذید چوس رہے ہیں یہ نئے طریقہ سے اب کرپشن کا پلان بنا رہے ہیں تاکہ ہماری ساکھ بچ سکے لیکن عوام نے ان کی اصلیت دیکھ لی ہے یہ کرپٹ حکمران ردالفساد کو کا میا ب نہیں ہو نے دے رہے ہیں جب تک پنجاب میں بلا تفریق آپریشن نہیں ہوتا اس وقت تک امن ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں تحریک انصاف کے منشور ونظریات سے متفق ہوں اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں مخالفین رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوف ذدہ ہیں اس لیے پی پی پی اور (ن) لیگ والے میرے خلاف سیاسی پروپگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…