اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راحیل شریف ایران کے بہت بڑے خیر خواہ ہیں، ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ راحیل شریف اتحادی افواج کے کمانڈر کے طور پر ایران کے خلاف کچھ غلط کریں، قومی سلامتی مشیر ناصر جنجوعہ کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول و عسکری قیادت سعودیہ ایران کشیدگی پیدا ہونے پر اسے کم کرانے پہلے سعودی عرب
پھر ایران گئی، راحیل شریف ایران کے بہت بڑے خیر خواہ ہیں، ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ راحیل شریف اتحادی افواج کے کمانڈر کے طور پر ایران کے خلاف کچھ غلط کریں ۔ان کاکہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہی فوجی اتحاد بنایا اور ارکان کا انتخاب کیا، ہمیں اس اتحاد کے رکن ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب سعودی عرب نے خود اس کا اعلان کیا،پاکستان بطور ریاست کسی کی طرفداری نہیں کرے گا۔