اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی طرف سے سندھ کے بچوں کیلئے بنائے گئے سکول کی افتتاحی تقریب میں انتظامیہ نے حد کر دی، قالین گندا ہونے سے بچانے کیلئے والدین اور بچوں کے جوتے اتروا دئیے ، وزیر تعلیم کی اور دیگر مہمان جوتوں سمیت تقریب میں شامل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طبقاتی تقسیم کی تازہ مثال اس وقت سامنے آئی جب حکومت جاپان کی طرف سے سندھ کے بچوںکیلئے بنائے گئے سکول کی افتتاحی تقریب میں انتظامیہ نے قالین بچانے کیلئے تقریب میں آئے والدین اور بچوں کے جوتے اتروا دئیے جبکہ مہمان خصوصی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہرکی اور دیگر مہمان جوتوں سمیت سکول کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر تعلیم اور دیگر مہمانوں کیلئے انتظامیہ نے ہیوی جنریٹر کے ذریعے ائیر کنڈیشنر کا بھی بندوبست کر رکھا تھا۔جبکہ مہمان خصوصی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہرکی اور دیگر مہمان جوتوں سمیت سکول کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر تعلیم اور دیگر مہمانوں کیلئے انتظامیہ نے ہیوی جنریٹر کے ذریعے ائیر کنڈیشنر کا بھی بندوبست کر رکھا تھا