لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے تلہ گنگ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امید وار کی حمایت کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ تلہ گنگ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امید وار کی کی حمایت کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی پنجاب
نے چکوال کی مقامی قیادت کے بھر پور مطالبے اورعمران خان کی طرف سے پارٹی قیادت پر حملوں کے بعد کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی آب زم زم میں نہایا ہوا نہیں ، الزام تراشی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چوہدری منظور احمد نے کہا کہ ہمارے امیدوار اپنے کاغذات واپس لے چکے ہیں لہذا پیپلز پارٹی الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرے گی۔