اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل بنک آف پاکستان نے وزارت ریلوے کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم لگانے کی پیشکش کر دی، پہلے مرحلے میں ایکسپریس ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگائی جائیں گی۔ وزارت ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ریلوے اور نیشنل بنک کے درمیان دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ نیشنل بنک کی طرف سے ٹرینوں میں اے ٹی ایم لگانے کی پیشکش کی گئی
ہے، پہلے مرحلے میں ایکسپریس ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگائی جائیں گی ، اس کے علاوتمام بڑے یلوے اسٹیشنز پر بھی اے ٹی ایم کی تعدا بڑھائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق نیشنل بنک نے ریلوے کی زمینوں پرترقیاتی منصوبوں میں تعاون کرئے گا، موجودہ کیش کولیکشن کے نظام کو موثر بنایا جائیگا، اس سلسلے میں ایک اور اہم اجلاس اپریل2017کے آخری ہفتے میں پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان ہوگا۔