اسلام آبا(نیوزڈیسک)پاکستان کی سب سے امیر ترین پارٹی کون؟الیکشن کمیشن نے حیرت انگیزتفصیلات جاری کردیں،الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف 15 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے۔جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اثاثے ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد کے ہیں۔
سال 2015 میں مسلم لیگ نون کی آمدن 1 کروڑ 65 لاکھ، اخراجات 4 کروڑ روپے سے زائد رہے۔ اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت صرف 49 لاکھ روپے ہے۔ تاہم اس نے 10 کروڑ روپے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو دیئے۔ 2015ء میں تحریک انصاف نے 36 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کئے۔ پھر بھی اس کے اکاؤنٹ میں 11 کروڑ 90 لاکھ روپے موجود ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ متحدہ نے شہداء فنڈ کیلئے 23 کروڑ روپے چندا وصول کیا۔ 2015ء میں 25 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیا۔ جماعت اسلامی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔ مسلم لیگ ق کے پاس 5 کروڑ کے اثاثے ہیں۔