اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی وجہ سے پارٹی کو ان کا انتخابی نشان استعمال کرنے سے روک دیا تھا
تاہم لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔راولپنڈی بنچ کے جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کردیا اور پی ٹی آئی کے کرنل (ر)سلطان اعوان کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد پارٹی میں جشن کا سماں ہے۔