منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’ہم کہتے نہیں کر کے دکھاتے ہیں ‘‘ سب منہ تکتے رہ گئے ۔۔ تحریک انصاف بازی لے گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سڑکیں،موٹرویز اور پل بنانے سے نہیں بلکہ تعلیم سے ملک اور قومیں ترقی کرتی ہیں،صوبہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات کے ذریعے فرسودہ نظام تعلیم کو ترقی اور جدت کے راستے پر ڈال دیا ہے،اساتذہ کی بھرتیوں میں سفارش اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ کردیا،40ہزار اساتذہ این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیے گئے،صوبے کا تعلیمی بجٹ 139ارب روپے تک پہنچا دیا،

انہوں نے کہاکہ انگلش میڈیم،اردو میڈیم اور دینی تعلمی اداروں کا یکساں نصاب ہونا چاہیے،جلد مرکز میں برسراقتدار آکر کرپشن سے لوٹی ہوئی دولت بازیاب کراکر تعلیم کے شعبے میں انویسٹ کریں گے۔وہ بدھ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں صوبہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات بارے تقریب سے خطاب کر رہے تھے،تقریب سے وزیراعلیٰ پرویزخٹک،وزیرتعلیم کے پی عاطف خان،صوبائی سیکرٹری تعلیم شیراز بنگش اور غیرملکی سفارتی نمائندوں سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔عمران خان نے کہا کہ پرویزخٹک تعلیمی اصلاحات پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے دباؤ برداشت کیا اور تعلیمی بجٹ 139ارب تک پہنچایا،تعلیم کو ترجیح اول بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں صرف روڈ اور موٹرویز بنانے سے ترقی نہیں ہوگی،پورے ملک کو تعلیم پر فوکس کرنا ہوگا،کے پی میں 40ہزار اساتذہ این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیے گئے،سفارش کا کلچر ختم کیا گیا،ماضی میں اساتذہ سفارش پر بھرتی کیے گئے اور طلبہ کا مستقبل خراب کرنے کی کوشش کی گئی،بڑے لوگوں کے بچے انگلش میڈیم میں پڑھتے ہیں،اس لیے تعلیم کو نظر انداز کیا گیا،ہمارے ملک میں تین تعلیمی نظام ہیں،انگلش میڈیم،اردو میڈیم اور دینی اداروں کے اپنے اپنے نصاب ہیں،انگلش میڈیم صرف اعلیٰ تعلیم کیلئے ہونا چاہیے،انگریزی میڈیم طلبہ کو اپنے کلچر سے دور کرنا ہے،تینوں تعلیمی نظام اصلاحات کے متقاضی ہیں،

ان کا نصاب ایک ہونا چاہیے،دینی مدارس کو مین سٹریم میں لانے کیلئے ایک مدرسے کو فنڈز دیئے تو پورے ملک میں شور مچ گیا،تعلیمی فنڈز میں اضافہ ہونا چاہیے،مرکز میں برسراقتدار آئے تو کرپشن کے پیسے واپس لے کر تعلیم میں سرمایہ کاری کریں گے،70فیصد نئے سکول کے پی میں بچیوں کیلئے بنائے جارہے ہیں،میری ماں پڑھی لکھی نہ ہوتی میں بھی ان پڑھ ہوتا،سوا دوکروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،سرکاری سکولوں کے بچے ترقی حاصل نہیں کرسکتے،پشاور میں سٹریٹ چلڈرنز کیلئے تعلیم کا ایک مرکز بنایا گیا ہے،مشترکہ نصاب کی تشکیل کیلئے ماہرین تعلیم کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا،تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،چین نے نچلے طبقے کو اوپر لا کر اور 50کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر ترقی کی،پاکستان میں امیر زیادہ امیر اور غریب زیادہ غریب ہوتا جارہا ہے

۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری حکومت کو برسراقتدار آنے کے بعد تعلیم کے حوالے سے ایک چیلنج کا سامنا تھا،ہم نے اس چیلنج کو قبول کیا اور تعلیمی اصلاحات کا آغاز کیا،ہم نے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا امن کے قیام سے انصاف کی فراہمی اور مساوات کا وعدہ کیا تھا آج چار سال بعد ہم مطمئن ہیں کہ ہم نے اپنے وعدے پورے کیے،ہسپتالوں کی حالت اب بہتر ہے،محکمہ پولیس اب سیکیورٹی کی ضمانت بن گیا ہے،تعلیمی اصلاحات سے بڑا فرق پڑا ہے،تعلیم کے شعبے میں فنڈز بڑھائے ہیں

نجی سکولوں سے بڑی تعداد میں طلبہ سرکاری سکولوں میں منتقل ہورہے ہیں،کے پی کے سکولوں کو عالمی معیار کے مطابق لایا جارہا ہے،بہت جلد کسی بھی سکول میں کوئی بھی طالب علم ڈیسک اور کرسی کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا،اساتذہ کی تربیت کی جارہی ہے،بھرتیاں میرٹ پر کی جارہی ہیں،سکول میں نہ جانے والے طلبہ بارے سروے کرایا جارہا ہے،چاروں صوبوں میں ہمارا تعلیمی بجٹ سب سے زیادہ ہے، آئندہ بجٹ میں 139ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…