اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں اورنج ٹرین منصوبہ کیس کی سماعت کے دوران میں جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ اورنج لائن ٹرین گزرنےکا عدالت کی عمارت پرکیااثرپڑے گا؟ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ارتعاش محسوس ہوگا، یہ نہ ہو کہ کیس کی سماعت کے دوران ٹرین کی آمد ورفت سےکم شدت کا زلزلہ محسوس ہو ۔ججز کو سمجھانے کے لئے عدالت میں
اورنج لائن ٹریک کی وڈیودکھائی گئی ۔جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے آج بھی اورنج لائین ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس اعجازافضل نےریمارکس دئیے کہ میٹرو ٹرین سے ٹریفک پرکتنا اثرپڑے گا کیوں کہ ٹريک کے اطراف ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے، ٹرین سے پیدا ہونیوالی ارتعاش کوختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں۔