اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں خواتین کے ساتھ جنسی تعصب کیخلاف درجنوں لڑکیاں سڑکوں پر آگئیں جنہوں نے بائیک ریلیاں نکال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا یا ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مقامات پر بلا خوف و خطر خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ’’گرلز ایٹ ڈھاباز‘‘ کے زیر اہتمام’’ گرلز آن بائیکس ‘‘کے عنوان سے اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں سائیکل ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ٗریلیوں کا مقصد عوامی تقریبات میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینا ،
عوامی مقامات پر خواتین کے آنے جانے پر پابندیوں کیخلاف جدوجہد کرنا اور لوگوں میں آگاہی کا پرچار کرنا تھا۔گرلز ایٹ ڈھاباز ‘‘کی رکن مہر بانو نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری حکمت عملی کا مقصد عوامی مقامات پر خواتین کی شرکت یقینی بنانا ہے ‘‘۔پاکستان میں تقریباً 60فیصد لوگ 30سال کی عمر سے کم ہیں مگر اس اسلامی ملک میں نوجوان خواتین کونوکریوں میں رکاوٹ ٗ مردوں کے غلبے والے عوامی مقامات پر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔