جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اہم سیاسی جماعت نے کالاباغ ڈیم بنانے کا دوٹوک اعلان کردیا

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/سرگودھا(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بجلی نہیں مال بنا رہے ہیں، انہوں نے کالاباغ ڈیم نہ بنا کر کسانوں کا بھی معاشی قتل کیا ہے، آپ نے ساتھ دیا تو ہم کالاباغ ڈیم بنا کر 16روپے کی بجائے صرف 3 روپے یونٹ بجلی دیں گے اور زرعی ٹیوب ویل فری چلائیں گے، یہ ڈیم بننے سے صوبہ سندھ کو سب سے زیادہ میٹھا پانی ملے گا

جبکہ دیگر صوبوں کے پی کے اور بلوچستان کے بعد پنجاب کو پانی دیا جائے گا اور صوبوں میں پانی کی لڑائی بھی ختم کرائیں گے۔ وہ سرگودھا میں عظیم الشان اور پرجوش ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف 2بار سرگودھا سے الیکشن لڑ کر علاج کیلئے باہر جاتے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 100شیر خوار بچے انکوبیٹر نہ ہونے سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ہم نے یہاں زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنوایا تھا اب ایسا کارڈیالوجی ہسپتال بنائیں گے کہ نوازشریف کا علاج بھی یہیں ہو۔ چودھری پرویزالٰہی نے انور علی چیمہ مرحوم سے اپنی 35سالہ سیاسی رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انور علی چیمہ نے جتنے کام کیے سرگودھا کے تمام ارکان اسمبلی 20سال میں نہیں کرا سکتے، آج یہاں اتنا بڑا اجتماع ان کی ناقابل فراموش خدمات اور عامر سلطان چیمہ اور منیب سلطان سے عوامی محبت کا ثبوت ہے، پہلے ہم نے تعلیم اور دوائیاں مفت دیں اور پانچ مرلے پر ٹیکس ختم کیا تھا اب بی اے تک تعلیم مفت کریں گے۔ انہوں نے سانحہ سرگودھا میں 22 اور لاہور میں 6 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست نہیں عوام کی خدمت کرتے ہیں، آپ مسلم لیگ کو آپ ایک بار پھر کامیاب بنائیں ملک میں پھر خوشحالی ہو گی، موجودہ حکمرانوں کے تمام تر دعوؤں

کے باوجود آج بھی ملک بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا برا حال ہے، وزیراعظم ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں لیکن غریب مریض ہیلتھ کارڈ لے کر کہاں جائیں، 9سال میں یہ ہمارے دور میں بنائی گئی سڑکوں کی مرمت نہیں کروا سکے، حکمرانوں کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، شہبازشریف کی ڈولفن فورس ہی لوگوں کو لوٹ رہی ہے، 1122 سمیت ہمارے عوامی خدمت اور فلاح کے تمام منصوبے آج بھی چل رہے ہیں، ان کی تمام سکیمیں اور پراجیکٹ اپنی موت مر چکے ہیں، سردیوں میں بجلی کی مانگ کم ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کم کر دی، گرمیوں میں جب بجلی نہیں ملتی تو سارا ملبہ موسم پر ڈال کر کہتے ہیں اگلے سال لوڈشیڈنگ کم کر دیں گے، اس طرح پچھلے 9 سال سے دونوں بھائی باتوں سے ہی بجلی بنا رہے ہیں، مگر باتوں سے بجلی نہیں بنتی، حکمران بجلی نہیں مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں، اب تک 9.5 ارب ڈالر بجلی کے 8 ناکام منصوبوں میں ڈبوئے جا چکے ہیں،

ہر منصوبے میں اربوں کے گھپلے نکلے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کو ووٹ دیں اور اپنے ووٹ کا پہرہ بھی خود ہی دیں تاکہ ظالم حکمرانوں سے نجات مل سکے۔ سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ رات کو حکومتی پارٹی نے ہمارے بینرز اور پوسٹرز اتار دئیے، ایسا کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، عوام کے دلوں میں انور علی چیمہ اور چودھری پرویزالٰہی کی محبت کم نہیں ہو گی، حکومت کو خوف ہے کہ ان کے ہاتھ سے وقت گزرتا جا رہا ہے۔

اس موقع پر عامر سلطان چیمہ نے خطبہ استقبالیہ اور چودھری منیب سلطان چیمہ نے سپاسنامہ، چودھری محمد علی گجر اور ملک شکیل سکندر نے سرگودھا مسلم لیگ کی کارکردگی پیش کی جبکہ سٹیج پر چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، عبدالقیوم، ساجدہ سرفراز، ذوالفقار پپن اور دیگر مسلم لیگی رہنما موجود تھے۔ کنونشن میں ہزاروں کارکن شریک تھے جن میں یوتھ، کسان، خواتین اور علما ونگز کے کارکن شامل تھے جو پرجوش نعرہ بازی کر رہے تھے اور جلوسوں کی شکل میں کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچے۔

وہ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری انور علی چیمہ مرحوم، چودھری عامر سلطان چیمہ اور مونس الٰہی زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ سرگودھا شہر کے ہر چوک اور مین روڈ پر مسلم لیگی رہنماؤں کی تصاویر والے پوسٹر آویزاں تھے۔ چودھری پرویزالٰہی جب تقریر کرنے سٹیج پر آئے تو شرکا سیٹوں پر کھڑے ہو کر دیر تک نعرے بازی کرتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…