سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات کی رہائشی بارہویں جماعت کی ایک طالبہ جواپنی والدہ کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی ہے اس نے سافٹ ویئرکے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق طاہرہ نامی بارہویں جماعت کی طالبہ جو اپنی والدہ کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے خاندان کی کفالت ا وراپنے تعلیمی اخراجات پوری کرتی ہے۔طاہرہ نے آن لائن ویب سائٹ پر ایک تنظیم کی طرف سے منعقد ہونے
والے سافٹ ویئرکے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی ہے ۔اس موقع پرطاہرہ نے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ جب میں اپنی والدہ کے ساتھ لوگوں کے گھروں میں کام کرنے جاتی تھی اوروہاں پران لوگوں کے بچے کمپیوٹرزپرکام کررہے ہوتے تھے تومجھے بھی اس کاشوق پیداہوااورتب سے ہی میرے دل میں سافٹ ویئرانجینئربننے کاشوق ہے اوراب یہ مقابلہ جیتنے پرمجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔