اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

ریلو کٹوں کے ساتھ پہلی مرتبہ سفر ،عابدشیرعلی نے سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کے بعدبہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 4  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/سکھر(آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) نے بھٹو کی برسی پر چلائی گئی خصوصی پرواز میں سیاسی مخالفین کو ساتھ بٹھا دیا،وزیرمملکت عابد شیر علی، پی پی کے منظور وٹو اور پی ٹی آئی کے علیم خان جہاز میں ساتھ جڑی نشستوں پر بیٹھے،عابد شیر علی نے کہا کہ ریلو کٹوں کے ساتھ پہلی مرتبہ سفر کیا، جہاز کے ٹکڑے تو نہیں کر سکتا تھا، مجبوراٌ سفر کرنا پڑا، منظور وٹو نے کہا کہ عابد شیر علی نے ریلو

کٹے پیپلز پارٹی کو نہیں، پی ٹی آئی والوں کو کہا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر سکھر کیلئے چلائی گئی خصوصی پرواز میں سیاسی مخالفین کو ساتھ بٹھا دیا۔ لاہور سے سکھر براستہ اسلام آباد جانے والے جہاز میں پی پی رہنما سوار ہوئے تو وزیر مملکت عابد شیر علی بھی اسی پرواز پر سکھر میں اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے تھے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان بھی اسلام آباد جانے کیلئے اسی جہاز میں سوار ہوئے۔وزیرمملکت عابد شیر علی، پی پی کے منظور وٹو اور پی ٹی آئی کے علیم خان ایک ساتھ بیٹھے، عابد شیر علی نے پی پی رہنما سے مصافحہ بھی کیا۔ بعد ازاں سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ ریلو کٹوں کے ساتھ پہلی مرتبہ سفر کیا، جہاز کے ٹکڑے تو نہیں کر سکتا تھا، مجبوراٌ سفر کرنا پڑا۔ دوسری طرف پی پی رہنما منظور وٹو نے کہا کہ عابد شیر علی نے ریلو کٹے پیپلز پارٹی کو نہیں، پی ٹی آئی والوں کو کہا ہو گا،جہاز کی نشستیں سیاسی جماعتوں میں اختلاف کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہوتیں۔کستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر سکھر کیلئے چلائی گئی خصوصی پرواز میں سیاسی مخالفین کو ساتھ بٹھا دیا۔ لاہور سے سکھر براستہ اسلام آباد جانے والے جہاز میں پی پی رہنما سوار ہوئے تو وزیر مملکت عابد شیر علی بھی اسی پرواز پر سکھر میں اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے تھے

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…