سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا کا جعلی پیر حیوانیت کی انتہاء کو پہنچ گیا بیس افراد کو سفاکیت کی بھینٹ چڑھانے والے کو ہتھکڑی میں جکڑے ہونے کے باوجود خوف خدا نہ آیا، پھر دعویٰ کیا کہ تمام لوگ جلد زندہ ہو کر اپنے گنہگار ہونے کی گواہی دیں گے۔ درندہ صفت شخص نے ایسے انکشافات کیے کہ
روح کانپ اٹھی۔ ملزم نے بتایا کہ پہلے لوگوں کو ڈنڈوں سے مارتے تھے، پھر اٹھا کر باہر پھینک آتے تھے۔ نام نہاد متولی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کسی کو نشہ آور چیز نہیں دی، تمام لوگ خود ہی کچھ پی کر آتے تھے۔ مقامی عدالت نے ملزم عبدالوحید اور اس کے تین ساتھیوں کا 3 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ دے دیا۔



















































