منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے، سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے کرنے کے  سیا سی دعو و ں پر  عمل درآ مد نہ کیے  جا نے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔ پیر کے روز شہری میاں زاہد غنی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک آئینی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2013 کے عام انتخابات سے

قبل انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے مختلف انتخابی جلسوں میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15  سے  18 ہزار روپے ہو گی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا تھا کہ وہ مزدوروں کی تنخواہ 15 ہزار روپے کریں گے ان کو خیبرپختونخوا میں حکومت ملی لیکن چار سال ہونے کے باوجود اس اعلان پر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔ درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی پوائنٹس سکورنگ کے لئے عمران خان کے جلسے کے تین دن بعد پاکستان مسلم (ن)کے راہنما نواز شریف نیکہا کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار نہیں بلکہ 18 ہزار روپے ہو نے چا ہیے  ۔ مرکز میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت بننے کے باوجو د موجودہ حکومت چار بجٹ پیش کر چکی ہے لیکن تاحال وزیر اعظم نواز شریف اپنے اس وعدے پر عملدرآمد نہیں کرا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…