بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان میں موسم تیزی سے بدل رہا ہے‘‘ آنے والے دنوں میں موسم کیسا ہوگا؟

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں نے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں،اس سے پاکستان کو بھی مستقبل میں خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق گرمیاں طویل اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے پاکستان پانی کی قلت کا شکا ر ہوسکتا ہے.بارشوں کے موسم میں طویل خشک سالی پانی کے ذخائر کو متاثر کررہی ہے،جس سے زراعت پر منفی اثرات کے علاوہ توانائی پیدا کرنے کی استطاعت بھی متاثر ہورہی ہے۔ پاکستان میں ڈیمز محض ایک ماہ تک کا پانی کا

ذخیرہ کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں اور ایسے میں پانی کے حصول کا تمام تر دباو زمینی ذخائر پر پڑے گا.جو پہلے ہی حد سے زیادہ ٹیوب ویلز اور بورنگ کی وجہ سے کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے گلیشئرز تیزی سے پگھل سکتے ہیں اوران کا پانی مون سو ن کی بارشوں کے ساتھ مل کر دریاوں میں طغیانی کا باعث بن سکتا،جس سے سیلاب کے خطرات بھی بڑھ جائیں گے،گلوبل وارمنگ کو قابو کرنے کے لئے ماہرین زیادہ سے زیادہ شجرکاری کا مشورہ دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…