کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسردارنبیل گبول نے کہاہے کہ اگرڈاکٹرعاصم حسین نے 462ارب روپے کی کرپشن کی ہوتی تووہ کبھی باہرنہیں آتے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سردارنبیل گبول نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مستعفی ہونے کی بجائے اسمبلیاں توڑ دیں گے اور رمضان المبارک کے بعد ملک میں عام انتخابا ت ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے30سال پاکستان
میں سیاست کی ہے اور اپنی تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم نوازشریف اپنی پارٹی میں سے کسی کو بھی اپنے علاوہ وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے وہ پانامہ کیس کے فیصلے کے فوری بعد قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیں گے اور ملک میں آئندہ الیکشن اسی سال رمضان کے بعد ہوں گے۔ پیپلز پارٹی ان تمام سیاسی الزامات میں سرخرو ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ پیپلزپارٹی کوسیاسی انتقا م کانشانہ بنایاگیا۔