اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل احمد (عزیزی) کا کہنا تھا کہ عمران خان سدگی، میانہ روی اور کم خرچ کے حوالے سے بہت مشہور ہیں، ان کے ہاں جو بھی مہمان جاتا ہے وہ اس کی سادگی سے خاطر مدارت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ میں چونکہ اپنے گھر میں اکیلا ہوتا ہوں اس لئے کھانا وغیرہ جو ملازمین بنا لیتے ہیں وہی کھا لیتا ہوں،
ایک بار یوں ہوا کہ مجھ سے ملنے کیلئے امریکی سفیر آ رہے تھے تو میں نے اپنے ملازمین کو کہا کہ ان کیلئے انتظام وغیرہ کر لینا، جب امریکی سفیر آئے تو میرے ملازمین جو میری طرح سادہ ہیں اور میرے کھانے ، پینے اور رہن سہن کو جانتے ہیں وہ امریکی سفیر کیلئے ’’سبز چائے‘‘ لے آئے، میں نے انہیں اشارہ کیا کہ اور کچھ ؟ تو وہ جاکر بسکٹ کا پیکٹ لے آئے اور وہ بھی سستا والا، امریکی سفیر نے خود بسکٹ کا پیکٹ کھولا اور بسکٹس کھانےے لگے۔