اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دہشتگردوں کا مردم شماری سبوتاژ کرنے کا خوفناک منصوبہ ناکام ، کیا کرنا چاہتے تھے؟

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فرنٹیئر کور بلوچستان نے مردم شماری کے عمل میں خلل پیدا کرنے کے لیے بارودی سرنگوں کے ذریعے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدت پسند بارودی سرنگوں کے ذریعے بلوچستان کے علاقے تربت اور دشت میں مردم شماری کے عمل میں خلل اور افراتفری پیدا کرنا چاہتے تھے جسے ناکام بنادیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان

نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے تربت – دشت روڑ پر دیسی ساختہ بم نصب کیا تھا تاہم ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنادیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…