کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے لیاری سینگو لین میں دستی بم حملے کے نتیجے میں2بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے شواہد اکھٹا کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی قدیم بستی لیاری ایک بار پھر گینگ وار کارندوں کا نشانہ بن گئی ۔ سینگولین میں بشیر چوک کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ملزموں نے دستی
بم حملہ کیا ۔ واقعہ میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری جائے واردات پر پہنچی جہاں سے شواہد اکھٹا کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملہ عذیر بلوچ کے مخالف گروپ کی طرف سے کیا گیا جس کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے،