جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’کامیابی کا راز ‘‘

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناری( آن لائن) ایک روزہ عظمت اسلام کانفرنس جامع مسجد المصطفیٰ ہٹیاں بالا میں منعقد ہوئی جس کے ممان خصوصی مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا سعید یوسف تھے جبکہ صدارت سابق جسٹس سپریم کورٹ خواجہ عطا اللہ چک ایڈوکیٹ نے جبکہ سرپرستی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر مولانا محمد الیاس نے کی۔

ایک روزہ عظمت اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف نے کہا کہ قرآن پاک کی عظمت جس کے دل میں ہو گی وہ دنیا آخرت میں کامیاب ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس میں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکامات کے مطابق ہی نظام ہونا چاہیے قرآن و سنت سے دوری مسلمانوں کی پریشانیوں کا سبب ہے انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے طاغوتی قوتیں متحرک ہیں کہ اسلام مٹ جائے اور کفر کا غلبہ ہو پہلے سوشل ازم آیا نوجوان نسل کو اسلام سے دور رکھنے کے لیے سوشل ازم کا پرچار ہوتا رہا اور اب موبائل فون ،فیس بک، انٹرنیٹ کی یلغار ہے پہلے سرمایادارانہ ،جاگیردارانہ اور بادشاہتوں کے ذریعے بے راہ روی پھیلائی گئی اور دولت اکھٹی کر کے سرمایہ دارانہ نظام کو استحکام بخشا گیا انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت سے بے راہ روی اختیار کر کے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی کامیابی حاصل کرنے کے لیے

اللہ کی کتاب قرآن کے ساتھ رشتہ جوڑنا ہوگا اور عشق مصطفی سے لو لگانی ہوگی انہوں نے قرآن کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس کے سینے میں قرآن پاک محفوظ ہے اس پر جہنم کی آگ حرام ہے اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام معاشی ، معاشرتی اقتصادی نظاموں کا تذکرہ موجود

ہے امت مسلمہ کی بقاء قرآن سے رشتہ استوار کرنے سے ہے اسلام کے غلبہ نے سوشل ازم کو مات دے دی ہے اور بہت جلد سرمایہ دارانہ نظام بھی مٹ جائے گا بہت جلد پوری دنیا میں اسلام کی کرنیں روشن ہوں گی کیونکہ اسلام برابری مساوات اور عدل کا اعکاس ہے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور

آزاد کشمیر اسلام کے نظام کے نفاز کے لیے فوری اقدامات شروع کریں ملک میں اسلامی نظام نہ ہو نے کی وجہ سے ظلم و ستم و کرپشن کا بازار گرم ہے اگر ملک کو کرپشن ،ظلم و ستم سے تجات دلانی ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اسلامی نظام نافذ کیا جائے آزاد کشمیر میں قادیانیوں کی سرگرمیوں پر

کڑی نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے کفریہ طاقتیں اسلام کو مٹانے کے لیے دن رات سرگرم ہیں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ کافروں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیاں گذارنا شروع کردیں تب ہی جا کر کافروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے دریں اثناء مولانا سعید

یوسف نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جے یو آئی کا پشاور میں ہو نے والا سو سالہ کنونشن پاکستان کی تاریخ بدل دے گا جس میں چالیس لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے کنونشن جمعہ چھ اپریل سے شروع ہو گا خطبہ امام کعبہ دیں گے کنونشن میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی

جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے جے یو آئی فرقہ واریت کے خلاف ہے ہم کسی بھی صورت میں آزاد کشمیر کے اندر فرقہ واریت کو پنپنے نہیں دیں گے کشمیر کی آزاد ی کے لیے جہدوجہد کرتے رہے اور اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک کشمیری عوام کو آزاد ی نہیں مل جاتی انھون نے گلگت بلتستان

کو صوبہ بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ کے برابر مراعات ضروردی جائیں اور آزاد کشمیر اور گلگت کی ایک کونسل کر دی جائے صوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے آزاد کشمیر حکومت کی آٹھ ماہ کی کارکردگی سے عوام مطمن نہیں ہیں آزاد کشمیر میں ہر طرف گڈہی گڈ نظر

آرہی ہے لیکن گورننس کسی بھی جگہ نہیں ہے حکمرانوں کو اپنا طرز حکمرانی تبدیل کرتے ہوئے عوام کا خادم بننا ہو گا تب ہی جا کر آزاد کشمیر کے عوا ریلیف محسوس کریں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…