اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا سافٹ ویئر بنا لیا،سمندر پار پاکستانی گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے، حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انیٹرنیٹ ووٹنگ کا سافٹ ویئر بنا لیا ہے انٹر نیٹ سافٹ ویئر کی مدد سے
سمندر پار پاکستانی گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے۔آئندہ چند روز میں چیئرمین نادرا عثمان مبین الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو انٹرنیٹ ووٹنگ سافٹ ویئر پر بریفنگ دیں گے چیئرمین نادرا کی بریفنگ کے بعد لائحہ عمل تیار کرے گی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کا حتمی فیصلہ الیکسن کمیشن کرے گا۔