جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’آصف زرداری سچ کہتے ہیں‘‘عمران خان نے ’’قطری‘‘کیخلاف نیا محاذ کھول دیا،اعلان پر حکومتی ایوانوں میں ہلچل

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قطری کمپنی کوایل این جی کا پورٹ قاسم کا 200ارب کا پر اجیکٹ دینے کے خلاف سپر یم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کاا پنی فوج کے خلاف ہی خفیہ طور پر بھارت اور دیگر ممالک کے ساتھ باتیں کر نے ملک کے ساتھ غداری ہے’میمو گیٹ ‘ڈان لیکس اور حسین حقانی کے انکشافات ایک ہی ہیں یہ لوگ بھارت اور امریکہ کوخفیہ پیغام دیتے ہیں

عمران خا ن نے کہاکہ یہ حکمران کہتے ہیں کہ ہماری فوج ساتھ نہیں ہے اورپبلک میں کہتے ہیں کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ اپنی فوج کو بدنام کررہے ہیں‘ آصف زرداری سچ کہتے ہیں نیب میں انکے خلاف کیس بنانے کی جرات کیسے ہو سکتی ہے کیونکہ جو نیب نوازشر یف اور اسحاق ڈار سمیت ان کے دیگر لوگوں کو نہیں پکڑ سکی وہ آصف زرداری کو کیسے پکڑ سکتی ہے ؟شر یف خاندان کیلئے منی لانڈر نگ میں ملوث سعید احمد کو حکومت نے صدر نیشنل بنک دیا ہے اور اسی نیشنل بنک سے شہبازشر یف کے داماد اور صاحبزادے حمزہ شہبازشر یف نے اربوں روپے کا قر ضہ لیا ہے ‘پانامہ کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو انتظار ہے ججز نے اس حوالے سے فیصلہ کر بھی لیا ہوگا مگر لگتا ہے فیصلے جلد آنیوالے ہے لیکن فیصلہ کیا ہوگا ہم نہیں جانتے ہیں ‘انشاء اللہ اس فیصلے نئے پاکستان کے دور کا آغاز ہو گا کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی کسی طاقتوار کی تلاشی نہیں لی گئی ‘پنجاب میں (ن) لیگ نے پولیس کو سیاسی بنا کر رکھا دیا ہے مجھے بھی اشتہاری قرار دیں رکھا ہے میرے سمیت پارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات بنائے ہوئے ہیں ‘ناصردورانی 20سال پنجاب میں رہے مگر پولیس کیلئے کچھ ہو سکتا خیبر پختونخواہ میں تین سالوں کے دروران ناصردرانی نے بطور آئی جی پولیس کو غیر سیاسی کر دیا ہے

۔ جمعہ کے روز لاہور آمد کے موقعہ پر اےئر پورٹ پر مر کزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو انتظار ہے اور ججز نے ضرور اس حوالے سے کوئی فیصلہ کر لیا ہوگا مگر ہمیں نہیں پتہ وہ کیا فیصلے ہے اور کیا فیصلہ آئیگا لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ فیصلہ پاکستان کیلئے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہوگا کیونکہ تاریخ میں اس سے پہلے کسی طاقتوار شخص کی تلاشی نہیں ہوئی مگر پانامہ کیس میں نوازشر یف اور انکے خاندان کی ساری کر پشن اور منی لانڈرنگ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے شر یف خاندان نے پہلے بھی ہیلی کاپٹر کیس میں ایک قطری خط دیا اور وہ اس خط کی وجہ سے بچ نکلے مگر اب ایسا نہیں ہوگا اور سپر یم کورٹ میں (ن) لیگ کے پیش کر دہ دونوں قطری خطوں کا مقصد صرف منی لانڈر نگ بچانا ہے مگر قوم جانتی ہے کہ اسحاق ڈار خو د مجسٹر یٹ کے سامنے حکمرانوں کیلئے منی لانڈرنگ کر نے کا اعتراف کر چکے ہیں اور اس ملک کیساتھ ظلم کی انتہاء ہے کہ جس سعید احمد کے بارے میں اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کے حوالے سے ملوث ہونے کا خود اعتراف کر چکے ہیں اس سعید احمد کو اب حکومت نے نیشنل بنک آف پاکستان کا صدر بنا دیا ہے اب حکمران ان سے سیاسی فائدے حاصل کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جس قطری شہزادے کیساتھ مشتر کہ کاروبار کا اعتراف کیا ہے اب اسی قطری شہزادے کو بغیر کسی بولی کے پورٹ قاسم کا200ارب کا پر اجیکٹ دیدیا ہے جو بہت بڑا کر پشن سکینڈل ہے جیسے ہی پانامہ کیس کا فیصلے آئیگا ہم پورٹ قاسم کے معاملے کو سپر یم کورٹ لیکر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمران اقتدار میں صرف پیشہ بنانے کیلئے آتے ہیں اور پھر یہاں سے منی لانڈرنگ کر کے پیشہ باہر لجاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمارے بچے بغیر کسی کاروبار کے ارب پتی ہو چکے ہیں اور حکومت کے اپنے ذرائع کے مطابق پاکستان سے سالانہ10ہزار ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے اگر ہم ملک سے منی لانڈرنگ کو روک دیں توملک کو ٖغیر ملکی قر ضوں مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاجاسکتی ہے بدقسمتی سے ملک پر ایک مافیا قابض ہے جو ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میمو گیٹ ‘ڈان لیکس اور حسین حقانی کے انکشافات ایک ہی ہیں حکمران اپنی فوج سے بات کر نے کی بجائے اپنی فوج کے خلاف کبھی بھارت اور کبھی امر یکہ سے باتیں کرتے ہیں جو ملک اور قوم کے ساتھ غداری ہے اگر حکمرانوں کو فوج سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کی اپنی فوج کے خلاف ہی سازشیں کی جائیں ترکی کے وزاعظم کو فوج سے مسئلہ تھا تو وہ عوام کے پاس گیا اور زیادہ مضبوط ہو کرواپس آیا اورفوج کیساتھ اپنے مسائل کو حل کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی لحاظ سے نیب آزاد نہیں کیونکہ چےئر مین نیب کو آصف زرداری اور نوازشر یف نے ملکر لگایا اور آصف زرداری ٹھیک کہتے ہیں کہ نیب میں انکے خلاف کیس بنانے کی جرات کیسے ہوسکتی ہے کیونکہ جو نیب نوازشر یف اور اسحاق ڈار سمیت ان کے دیگر لوگوں کو نہیں پکڑ سکی وہ آصف زرداری کو کیسے پکڑ سکتی ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ چھ بار اقتدار میں آئی مگر ان سے آج تک پولیس بھی ٹھیک نہیں ہوسکی کیونکہ حکمران خود ہی پولیس کو ٹھیک نہیں کر نا چاہتے بلکہ پولیس کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…