اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لال مسجد انتظامیہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و شعائر اسلام کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہ رہی ہے، جسے روکنے کیلئے وفاقی پولیس نے لال مسجد کا محاصرہ کر لیا ہے، تاہم جامعہ حفصہ کی طالبات اور مولانا عبدالعزیز اس بات پر بضد ہیں کہ یہ کانفرنس ہر حال میں ہو کر رہے گی۔ ضلعی
انتظامیہ کا موقف ہے کہ اس کانفرنس سے انتشار کا خدشہ ہے، اس لئے کانفرنس نہیں ہونی چاہیئے۔ کانفرنس سے متعلق لال مسجد انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ لال مسجد کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 24 مارچ کو دن گیارہ بجے سے تین بجے کے درمیان ’’تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و شعائر اسلام‘‘ کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔