ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائی ہماری مدد کریں،اہم اسلامی ملک نے پاکستان سے مدد طلب کرلی

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) پاکستان میں صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخوزمی نے کہا ہے کہ قحط سالی کے سبب سومالیہ میں غذائی اجناس سمیت دواؤں کی اشد ضرورت ہے،مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائی ہماری مدد کریں،سومالیہ میں امداد لیکر جانے والوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،وہ جمعہ کو سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر اعزازی قونصل جنرل سیف الرحمان کے ہمراہ اظہار خیال

کررہی تھیں،سیلانی مرکز آمد پر سیلانی ٹرسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری عامر مدنی ،ٹرسٹی عارف لاکھانی ،غلام نورانی ،عبدالصمد ،نوید رزاق ودیگر نے سفیر اور ان کے ہمراہ آنے والوں کا خیرمقدم کیا ،ایک سوال پر سومالی سفیر نے کہا کہ سومالیہ میں امن وامان کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے،مغربی ممالک کی جانب سے پروپیگنڈا پھیلا یا جاتا ہے کہ وہاں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ویسے تو پوری دنیا میں سو فیصد کہیں بھی امن نہیں ہے ،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سومالیہ کی آبادی ڈیڑھ کڑور نفوش پر مشتمل ہے جن میں کچھ علاقے متاثر ہیں ،اگر 3 ماہ تک بارش سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء نہ ملیں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ وہاں کیا صورتحال ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو 4 غذائی اجناس آٹا ،چاول ،چینی اور کھانے کے تیل کی زیادہ ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر سیلانی ٹرسٹ میڈیکل ٹیم سومالیہ بھیجنا چاہے تو ہم سرکاری سطح پر اس کو پوری سیکیورٹی فراہم کریں گے اور میں خود جاکر ان کے ہمراہ امداد پہنچاؤں گی،اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل سیف الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سروے کے مطابق اگر سومایہ کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 3 ماہ میں خوراک نہ پہنچائی گئی تو 10 لاکھ لوگ لقمہ اجل بن جائیں گے،انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان سے بھی درخواست کریں گے کہ سومالیہ کے متاثرہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ امداد

پہنچائی جائے،اس موقع پر عامر مدنی نے کہا کہ فی الحال غذائی اجناس اور دواؤں سے لیس ایک کنٹینر روانہ کررہے ہیں اور مستقبل میں جتنی ضرورت ہوگی امداد روانہ کی جائے گی،اس سلسلے میں ہمارے رضا کار میڈیکل ٹیم کے ساتھ سومالیہ کا دورہ کریں گے،اس موقع پر ٹرسٹی غلام نورانی نے سومالی سفیر اور ان کے وفد کا سیلانی مرکز آنے پر شکریہ ادا رتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ادارہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ملکر سومالی عوام کی ہر ممکن مد د کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…