اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک منصوبہ , کونسا ملک شامل ہونے والا ہے ؟ حیران کن نام سامنے آگیا

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹھمنڈو (آئی این پی)نیپال کے ماہرین نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں اپنی شراکت کو یقینی بنائے اور اس مقصد کیلئے جلد سے جلد وہ چینی حکومت کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کرے ، اس سلسلے میں نیپال کی حکومت کو کسی قسم کی تاخیر نہیں کرنی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے بارے میں ایک روزہ کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین

 

نے کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روس میں نیپال کے سابق سفیر ہیرانیہ لال شیرستھا نے کہا کہ یہ ایک نادر موقع ہے کہ نیپالی قیادت اس منصوبے میں شامل ہونے کے لئے سنجیدگی سے غور اور فیصلہ کرے ۔بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مختلف پہلوئوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کٹھمنڈو سکول آف لاء کے ڈائریکٹر یبراج سنگرولا نے کہا کہ اس منصوبے کے ساتھ اگر تعاون کا معاہدہ کر لیا جائے تو نیپال کو سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہو گا۔چائنا سٹڈ ی سینٹر سندر ناتھ بھٹارائے کے قائمقام چیئر مین نے کہا کہ منصوبے میں نیپال کی شرکت کے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیپال میں چین کے وزیر یوہانگ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ نیپال بہت جلد بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا رکن بن جائے گا کیونکہ اس سے قبل 100ممالک منصوبے کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلا چکے ہیں جبکہ 50ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر کیلئے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…