جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

صرف صوبہ پنجاب کے متوسط طبقہ کے لوگ ہر سال کتنی خیرات کرتے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  مارچ‬‮  2017 |

لا ہور (این این آئی)صوبہ پنجاب کے متوسط طبقہ کے لوگ ہر سال 113 ارب سے زائد کے عطیات ضرورت مند اور غریب افرادکو دیدیتے ہیں ۔یہ بات سابق سیکرٹریجنرل فنانس حکومت پاکستان معین افضل نے لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان سینٹر فار فیلنتھر اپی کی مرتب کر دہ رپورٹ کے مندرجات پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں متوسط طبقہ کے افراد ہر سال

تقریباً40ارب روپے خیرات کی صورت میں ضرور ت مندافرادکو دیتے ہیں جبکہ تقریباً 13ارب روپے عطیات اور زکوۃ کی شکل میں دیتے ہیں جبکہ تقریباً24ارب روپے اشیائے ضروریات کی صورت میں فراہم کرتے ہیں ۔ اسی طرح تقریباً 19ارب روپے کے مساوی پنجاب کے لوگ رضاکارانہ خدمات کی صورت میں فراہم کرتے ہیں۔ یہ تما م صدقات ،عطیات اور خدمات صوبے کے غریت اور ضرورت مند افراد کو فراہم کیے جاتے ہیں۔معین افضل نے کہا اگر ان صدقات اور خیرات کو ایک سسٹم کی صورت میں نافذ کیاجائے ان صدقات اور خیرات کو ایک سسٹم کی صورت میں نافذ کیاجائے تو اس کہ نتائج غربت کے خاتمے کے لیے بہت موثر ثابت ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ با ت نہایت حوصلہ افزا ہے کہ لوگوں میں خیر ات اور صدقات کرنے کا جذبہ بہت حد تک موجو دہے۔ تو اس کہ نتائج غربت کے خاتمے کے لیے بہت موثر ثابت ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ با ت نہایت حوصلہ افزا ہے کہ لوگوں میں خیر ات اور صدقات کرنے کا جذبہ بہت حد تک موجو دہے۔انہوں نے کہ پاکستان میں تقریبا 40فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔پاکستان سینٹر فارفیلنتھراپی کی طر ف سے کی جانے والی اس سٹڈی میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر طریق کار موجود ہواور اس میں بھر پور شفافیت کو یقینیبنا کر معاشرے کے غریب طبقات کے معیارزندگی میں بہتر تبدیلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…