کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونا 27 ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں 29 سینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔امریکی مرکزی بینک کی جانب سے گذشتہ ہفتے شرح سود میں پچیس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ،جس سے امریکہ میں شرح سود صفر اعشاریہ 75 سے 1 فیصد کے رینج میں آگیا ۔اس اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ خام تیل اور سونے کے سودوں میں اضافہ دیکھا
گیا ۔گزشتہ ہفتے کے دوران سونا 27 ڈالر مہنگا ہوکر 1230 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا اور خام تیل کے سودے 29 سینٹس اضافے سے 48 ڈالر 78 سینٹس فی بیرل پر بندہوئے ۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کار امریکی معیشت کے آنے والے اعداوشمار پر محتاط نظر آرہے ہیں، جس کی وجہ سے کموڈیٹی کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا رجحان دیکھا جاسکتا ہے ۔جس کی وجہ سے سونے کی خریداری میں کمی دیکھی جارہی ہے۔