بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کو قطری خط کے مشورے دینے والوں نے مروایا ،پانامالیکس کیس کافیصلہ کس کے حق میں آئے گا؟سینئرسیاستدان نے مارچ کامہینہ اہم قراردیدیا

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں آرہا ہے ،ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے۔ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مارچ ملک کیلئے اہم مہینہ ہے کیو نکہ رواں ماہ ہی پانامہ کیس کا فیصلہ آئے گا جو عوام کے حق میں آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناما کیس کے حوالے سے سپریم

کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرٹیکل 62اور 63پر تاریخی فیصلہ آنے والا ہے ۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور میں دفتر کھولنا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ 20کروڑ عوام کے دلوں پر راج کر چکا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ شریف اینڈ کمپنی نے ملک و قوم کو لوٹ کھایا ہے اور اب بہت جلد قوم کی ان لٹیروں سے نجات ملنے والی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو قطرہ خط کے مشورے نے مروایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کا مہینہ ملک کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ ملک کی تاریخ کا اہم ترین عدالتی فیصلہ متوقع ہے جس سے ملکی حالات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے تاہم یہ بات عیاں ہوگئی کہ پانامہ کیس کے مقدمے میں نواز شریف کو قطری خط کے مشورے دینے والوں نے مروایا اور اب بھی تباہ کن مشورے دے رہے ہیں کہ کیس کا فیصلہ نواز شریف کے ہی حق میںآئے گا لیکن یہ بالکل بے بنیاد بات ہے کیونکہ کیس کا فیصلہ شریف خاندان کے حق میں نہیں بلکہ عوام کے حق میں آئے جسے ہم قبول کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ لوگ نہیں جانتے کہ کیس کا فیصلہ کب آئے گا اس لئے اب اسٹیپ ڈائون اور عوام سے لڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں لیکن پانامہ کیس میں آئین پاکستان کے آرٹیکل

62 اور 63 یعنی صادق اور امین کے معاملے پر نواز شریف کو منہ کی کھانا پڑے گی جس سے ان کی سیاسی زندگی کا بوریا بستر ہی گول ہو جائے گا جو یقینی طور پر قوم کے حق میں بہتر ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…