منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں جس بڑے منصوبے کو اٹھائوگے تو کون نکلے گا؟ سینئرسیاستدان نے پیش گوئی کر دی

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ ملک میں جو بھی بڑا منصوبہ اٹھائو گے نیچے سے نواز شریف کا نام نکلے گا، آج بے نظیر بھٹو کی روح خوش ہوگی کہ نواز شریف نے ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا،نواز شریف کے ہر دور اقتدار میں ملک میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوا،سی پیک سے دنیا کا فوکس پاکستان پر ہوا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ اپوزیشن ہم پر کیچڑ اچھالتی رہے اور ہم خاموشی سے سنتے

رہیں، حقائق پر پردہ پڑھا رہنے دیں تو اچھا ہے پردہ اٹھ گیا تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔ وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی تقریر کا جواب دے رہے تھے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا بہت احترام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا مگر اپوزیشن لیڈر نے کچھ ایسی باتیں کی ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے۔ 1990 میں جب نواز شریف وزیراعظم بنے تو بینظیر بھٹو اور نواز شریف اکٹھے اس ایوان میں موجود تھے۔ دونوں کے درمیان سخت تنائو تھا ایک دوسرے سے بات تک کرنا نہیں چاہتے تھے۔ اس ملک کی تاریخ دیکھی جائے تو ملک کی ترقی 1990 کے بعد شروع ہوئی ۔ پاکستان میں کسی بھی بڑے منصوبے کو اٹھائیں گے تو نیچے سے نواز شریف کا نام نکلے گا۔ 1990 میں جب موٹر وے بن رہی تھی تو اسی ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی تھی کہ یہ پیسے کا ضیاع ہے مگر وقت نے ثابت کیا کہ یہ منصوبہ ٹھیک تھا۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرتا گیا پھر 1993 میں نواز شریف وزیراعظم بنے تو ترقی کی نئی راہیں کھلیں۔ بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو پاکستان پر دبائو تھا کہ پاکستان دھماکے نہ کرے مگر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں ایک بہادر قوم کا لیڈر ہوں اور دھماکے کئے اور پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنایا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکے کرنے پر دنیا بھر میں

اسلامی ممالک نے خوشیاں منائیں اور مٹھائیاں بانٹیں۔ اس کے بعد میاں نواز شریف کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی اور ان کو اٹک قلعے میں پابند سلاسل کیا گیا اور انہیں جلا وطن کیا گیا۔ بینظیر بھٹو اور وزیراعظم نے جب جلا وطنی کاٹ لی تو لندن میں میثاق جمہوریت ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بے نظیر بھٹو کی لاش پر کھڑے ہو کر جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردکھایا۔ آج بینظیر بھٹو کی روح بھی خوش ہوگی

کہ ان سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تو وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہائوس سندھ میں ایک اہم اجلاس کیا اس اجلاس میں بڑے اہم فیصلے بھی کئے گئے اس سے قبل کراچی آگ میں جل رہا تھا کسی بھی صوبے میں امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وفاق نے یہ ذمہ داری اٹھائی اور کراچی میں امن قائم کیا اور آج کراچی کی رونقیں بحال

ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد ایک مرتبہ پھر ترقی کا عمل شروع ہوا اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی جو کم ہو کر تین سے چار گھنٹے رہ گئی ہے اور انشاء اﷲ 2018 میں ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کردیں گے۔ سی پیک کے منصوبے پاکستان میں لگ رہے ہیں جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی یہ کہنا کہ آج دنیا پاکستان سے دور ہورہی ہے غلط ہے سی پیک کی وجہ سے دنیا کا فوکس

پاکستان پر ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اپوزیشن ہم پر کیچڑ اچھالتی رہے اور ہم خاموشی سے سنتے رہیں، اگر آپ ہمارے اوپر الزامات لگائیں گے تو ہم بھی جواب دیں گے۔حقائق پر پردہ پڑھا رہنے دیں تو اچھا ہے پردہ اٹھ گیا تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔ اس حکومت نے دنیا میں پاکستان کو اعلیٰ مقام دلایا ہے۔ پاکستان ایسا ملک بننے جارہا ہے جو معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…