لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی گیارہ سالہ طالبہ عقیدت نوید نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوایک خط لکھاہے جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم کوکہاہے کہ اگردونوں ممالک کےلئے مستقبل میں کامیابیاں دیکھناچاہتے ہیں،پاکستان اوربھارت کے درمیان اچھے تعلقات دیکھناچاہتے ہیں تو دونوں ملکوں کی حکومتوں کو
گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کامشورہ دیاہے ۔عقیدت نوید کاتعلق لاہورسے ہے اوروہ 5ویں جماعت کی طالبہ ہیں۔عقیدت نوید اس سے قبل بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج اورپاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرکوبھی خطوط لکھ چکی ہیں جس کے جواب میں بھارتی حکام نے ان کوشکریئے کے کارڈزبجھوائے ہیں ۔