اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسین حقانی کے معاملہ کی عدالتی یا پارلیمانی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی جائیں‘ اس وقت کے حکمرانوں نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے حسین حقانی کو سفیر تعینات کیا‘ اصل قصور وار پیپلز پارٹی کی قیادت ہے‘ فوجی عدالتوں کی مدت
میں توسیع کے معاملے پر سیاست چمکانا جرم کی بات ہے‘ حکومت کو چاہئے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو نظر انداز کردے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی پاکستان کا شہری نہیں تھا پھر بھی اسے امریکہ میں پاکستان کا سفیر بنا دیا گیا سابق حکومت نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے حسین حقانی کو سفیر بنایا اس معاملے کی عدالتی یا پارلیمانی کمیشن کے ذریعے تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کس شخص نے حسین حقانی کو سفیر بنایا۔ قصور حسین حقانی کا نہیں اصل قصور اس کا ہے جس نے سفیر تعینات کیا۔ سابق صدر کے خلاف حسین حقانی کو سفیر بنانے پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ مردم شماری خوش آئند ہے ایسا میکنزم بنایا جائے جس سے مردم شماری میں تاخیر نہ ہو اور ہر دس سال بعد ہوتی رہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساٹھ ہزار پاکستانی شہری شہید ہوئے اس کے باوجود فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر سیاست چمکائی جارہی ہے جو باعث شرم ہے قومی مفاد کے معاملات پر سیاست کی قطعی گنجائش نہیں۔ حکومت پیپلز پارٹی کو نظر انداز کرکے فوجی عدالتوں کا بل پاس کروائے آج پیپلز پارٹی اپنے مطالبات لے کر بیٹھی ہے اس کو منا لیا تو کل کوئی اور جماعت مطالبات لے کر آجائے گی۔انہوں نے کہاکہ پی پی کی کوئی واضح پالیسی نہیں