پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

’’حسین حقانی غدار‘‘سابق پاکستانی سفیر کو پناہ دینے والے کون لوگ تھے؟ شیخ رشید کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  مارچ‬‮  2017 |

گوجرانوالہ(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں ایک ہیں جنہوں نے فوجی عدالتوں کے خلاف ایکا کرلیا ہے،زرداری نے4بار پاکستان سپر لیگ فائنل میں شرکت سے روکا،زرداری اور گیلانی نے غدار حسین حقانی کو پناہ دی،میموگیٹ میں تمام سیاسی جماعتیں ملوث تھیں،نوازشریف حسین حقانی کیس کھولیں،پانامہ پر عدالتی فیصلہ قبول کریں گے البتہ جیت ہماری ہوچکی ہے،ن

لیگ یا قانون دونوں میں سے ایک ہی کا تابوت نکلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت ناقص کارکردگی اور بدعنوانی کے باعث مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،عوام حکومتی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں حتی کہ ن لیگ کے اپنے لوگ بھی کرپشن پر منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،حکومت صرف اپنی ذات کے گرد گھوم رہی ہے اور پیپلزپارٹی بھی ان کے ساتھ ہیں لیکن ان کے دن گنا جاچکے ہیں،پانامہ کیس سمیت2 اہم فیصلے آئندہ چند رور میں متوقع ہیں اور باقی کیسز کے فیصلے بھی جلد آجائیں گے۔ہم پر امید ہیں کہ فیصلہ انصاف پر مبنی آئیگا۔اب کوئی گنجائش نہیں پانامہ کیس میں ن لیگ یا قانون دونوں میں سے ایک کا تابوت نکلے گا،عدالت پانامہ پر کمیشن بنانے سمیت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے لیکن اس کیس میں جیت ہماری ہوچکی اور کچھ پتہ نہیں کہ تحریک انصاف پانامہ کیس کے فیصلے پر کیا سٹینڈ لے گی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے دعوے کر رہے ہیں کہ وزیراعظم پانامہ کیس کے حصہ میں اپنے خلاف فیصلہ آنے پر اپیل نہیں کریں گے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پانامہ کیس مقدمے کے فیصلے کے خلاف اپیل ہو ہی نہیں سکتی،لہٰذا ایسے دعوؤں کو حکومتی مکر ہی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ ان کو اپنا مقدر صاف نظر آرہا ہے اور ہمیں بھی یقین ہے کہ پانامہ کے فیصلے سے حکومتی

جھوٹ اور شریف خاندان پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوجائے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی اندر سے بالکل ایک ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھ کر ہی ٹائم گزار رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں نے فوجی عدالتوں کے خلاف بھی ایکا کر لیا ہے جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ قومی مسائل پر قابو پانے کے بجائے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دے رہی

ہے۔پنجاب میں رینجرز کو سندھ رینجرز جیسے اختیارات نہ دینا بھی حکومتی سوچ کی عکاسی کر رہی ہے لیکن ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے نواز شریف زیادہ دیر تک اپنی کرسی نہیں بچا پائیں گے بلکہ عوام ان کو اس بار بری طرح مسترد کردیں گے یہ آئندہ عوامی نمائندگی کیلئے خود کو اہل ہی ثابت نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف علی زرداری نے نہ صرف 4بار مجھے پی ایس ایل فائنل

میں شرکت سے روکا بلکہ ملک غداروں کو بھی ان کا تحفظ حاصل رہا ہے،میمو گیٹ میں تمام سیاسی جماعتیں ملوث تھیں جبکہ حسین حقانی سے زرداری ،گیلانی اور کیانی نے نہ صرف استعفیٰ لیا بلکہ زرداری اور گیلانی نے اس کو پناہ دی حالانکہ اس نے16ہزار جعلی ویزے جاری کئے تھے۔انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم سے حسین حقانی کیس کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…