اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وی وی آئی پیز اور ان کے نمائندوں کا خیال رکھیں ورنہ ہم فارغ کر دئیے جائیں گے، آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کا پولیس افسران سے ایسا خطاب جس نے سیاستدانوں اور سفارشیوں کو پریشان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وی وی آئی پیز کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عدم تعاون کی صورت میں شکایت پر ہم بالکل ہی فارغ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ
اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتا دیا ہےکہ وی وی آئی پیز کون ہیں ۔ ان کی نشانی یہ ہوگی کہ اپنی شکل اور حلیے سے لاوارث لگیں گے ،پھٹے کپڑے پہنے ہونگے ،کمر جھکی ہو گی ،یہ وی وی آئی پیز ہمیں روز ملتے ہیں اور یہی اصل وی وی آئی پیزہیں ۔آئی جی خیبرپختونخوا نے افسران کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی تو صر ف ٹرانسفر کر سکتا ہے لیکن اس وی وی آئی پی کے بارے میں سوچیں کہ وہ کیا کرے گا ،اگر اس نے اللہ تعالیٰ سے شکایت لگا دی تو ہمیں سزا ملے گی۔