جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مولانا طارق جمیل نے صلح کرانے کیلئے ایسا کیا، کیا کہ وینا نے اسد کو فوراً معاف کر دیا

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کی صلح کرا دی، اسد خٹک نے دوبارہ غلطی نہ کرنے کا وعدہ کر لیا۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان ہونے والی لڑائی کا تصفیہ کرا دیا ہے۔ وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی گارنٹی کے بعد اسد خٹک کو معاف کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک کا کہنا ہے کہ اگر دوبارہ کچھ ہوا تو مولانا طارق جمیل

کے ہاتھ اور میرے کان ہوں گے۔ وینا ملک جتنی بھی ناراض ہو، علیحدگی نہیں ہونے دوں گا۔خیال رہے کہ اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان علیحدگی ختم کرنے کیلئے دینی اور سماجی شخصیات میدان میں آئیں۔ انہوں نے وینا ملک اور ان کے شوہر سے زندگی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطہ کیا۔ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء یوسفزئی نے بھی صلح کی کوششوں میں کردار ادا کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جلد تینوں افراد وینا ملک اور اسد خٹک سے ملاقات بھی کریں گے۔وینا ملک نے کہا کہ شادی کے بعد کچھ ایسی تلخیاں ہوئیں جن سے میں ٹوٹ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جو لڑکی اپنا گھر خود بساتی ہے کبھی نہیں چاہتی کہ اس کا گھر ٹوٹے، لیکن اسد نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔وینا ملک نے کہا کہ اسد نے مجھے بہت تنگ کیا اور تکلیف پہنچائی جس کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ ان سے کبھی صلح نہیں کروں گی، لیکن اگر مولانا طارق جمیل اسد کی ذمہ دارے لیتے ہیں تو میں اسد کو معاف کرنے اور ان سے صلح کرنے کے لیے تیار ہوں۔اسد خٹک نے وینا ملک سے معافی مانگتے ہوئے مولانا طارق جمیل سے درخواست کی کہ آپ میری ذمہ داری لے لیں، اب مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوگی، میں وینا سے بہت پیار کرتا ہوں اور زندگی بھر خوش رکھوں گا۔مولانا طارق جمیل نے کا کہنا تھا کہ اگر اسد کہہ رہا ہے تو میں ان کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں، میں وینا کی حمایت کرتا ہوں لیکن یہ بھی چاہتا ہوں کہ ان کا گھر آباد رہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وینا ملک نے اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…