پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

امریکی پارلیمنٹ میں پاکستان مخالف بل کا ردعمل،پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کی تیاری کرلی

datetime 13  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے انٹرنیٹ پر توہین رسالتﷺ سے متعلق مواد کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ سے بڑھ کر کوئی چیزعزیز نہیں،پی ٹی اے فوری طور پر گستاخانہ مواد کو بلاک کرنے کے اقدامات کرے ،کمیٹی کے چئیر مین سینیٹر رحمان ملک نے توہین آمیز مواد کی روک تھام کے لئے آئندہ اجلاس ان کیمرہ بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس

ادارے کے نمائندوں کو بھی طلب کر لیا ،کمیٹی نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے افراد کے بلا کئے گئے قومی شناختی کارڈ کا مسئلہ ایک ماہ میں حل کرنے کی ہدایت کر دی ، کمیٹی نے امریکی کانگریس مین ٹیڈ فو کی پاکستان مخالف بل پرمذمتی قرار داد کی منظوری دے دی اور حکومت کو امریکی حکومت کے ساتھ انڈین لابی کا مسئلہ اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ، پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن سمیت وزارت داخلہ ،پی ٹی اور ایف آئی اے افسروں نے شرکت کی ، کمیٹی نے امریکی کانگریس مین ٹیڈ فو کی پاکستان مخالف بل کے خلاف مذمتی قرارداد کی منظوری دی یہ قرار داد چئیر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے پیش کی ، قرار دادمیں کہا گیا ہے کہ امریکی کانگریس مین ٹیڈ فو انڈین لابی کئلئے پاکستان مخالف کام کر رہاہے۔ حکومت پاکستان معاملہ امریکہ حکومت کیساتھ بھرپور انداز میں اٹھائے۔پاکستان کی قربانیاں دھشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ سفارتخانے میں بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جائے ، امریکی صدر ٹرمپ اس قسم کے بل رکوانے کے لئے کر دار ادا کریں، کمیٹی کے اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحقنے بھی شرکت کی ، کمیٹی نے سینیٹر سراج الحق کا پی پی سی ترمیمی بل 2007 منظور کرلیا، اس موقع پر سراج

الحق نے کہا کہکے پی کے اور فاٹا سے چودہ ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک ہیں ، لوگوں کو شناختی کارڈز کے بلاک ہونے کا بڑا مسئلہ ہے۔نادرا کی طرف سے بلاک کئے گئے کارڈز کے بارے 25 مارچ کو اجلاس بلائیں گے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قبائلیوں کے مسائل مزید نہیں دیکھ سکتے، بلاک کارڈز کا مسئلہ اب حل ہونا چاہئے،نادرا کوبلا ک بلاک کا رڈر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایک ماہ کا قت دیتے ہیں، آئندہ اجلاس میں فاٹا کے سینیٹر ز کو بھی بلائیں گے تاکہ مسلہ ہو۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ناموس رسالت کی توہین پر مبنی مواد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اس بارے میں فوری اور طویل مدتی حل نکالے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب تک چئیرمین سینیٹ کے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ بند نہیں کروا سکی ، ایف آئی اے فوری طور پر چئیرمین سینیٹ کے جعلی اکاؤنٹ کوبند کروائے،انہوں نے کہا کہ اسلام و ناموس رسالت سے بڑھ کر کوئی چیز ہمیں عزیز نہیں،توہین آمیز مواد کو بآسانی سے بلاک کیا جاتا ہے جیسے یو اے ای میں ہوتا ہے ، چئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ کے بہت سارے شراکت دار ہیں سب کو بلایا جائے۔

سینیٹر رحمان ملک نے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لئے آئندہ اجلاس ان کیمرہ طلب کر لیا اور کہا کہ اجلاس میں ایف آئی اے ، آئی ایس آئی ، آئی بی کو بھی بلایا جائے،انہوں نے چئیر مین پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے بیرونی ممالک سے کوئی معاہدہ کیا ہے اور کیا ان سرورز کیساتھ معاہدے میں توہین آمیز و پاکستان مخالف مواد کے بلاک کی شرط لگائی گئی تھی،پی ٹی آئے اب تک توہین آمیز مواد کیوں بلاک کرنے کی صلاحیت حاصل نہ کر سکی،کمیٹی نے نے ایف آئی اے کو پی ٹی وی اور نادرا میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی اور تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…