جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف نے مجھ سے یہ کام کروایاتھا،پرویزمشرف کا شدیدردعمل،تفصیلات سامنے لے آئے

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ و سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ،انہوں نے غلط وقت پر ایسا بیان دیا، عجیب وزیردفاع ہیں جو اپنی فوج کے خلاف بولتے ہیں ، سویت یونین کے خلاف قائدین کو لایا گیا تھا ان کے خلاف لڑنا ہمارے حق میں تھا، سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف نے مجھ سے فوجی عدالتیں بنوائی تھیں ، کراچی ملیر کینٹ میں فوجی عدالتیں بنوائی

گئیں تھیں ، ان لوگوں کو صرف سیاست عزیز ہے ۔ حکومتی پالیسیاں موقع کے حساب سے بنتی اور ختم ہوتی رہتی ہیں ، ہمیں مجاہدین اور دہشت گردوں میں فرق کرنا ہوگا ، پانامہ کیس میں ججز پر بہت پریشر ہے ، بھارت کا ارادہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے وہ افغانستان سے دہشت گرد بھیجتا ہے ، ہمیں بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ، جنگ دونوں ملکوں کیلئے نقصان دہ ہے ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،انہوں نے غلط وقت پر ایسا بیان دیا ہے ، سویت یونین کے خلاف مجاہدین کو لایا گیا تھا اور ان کے خلاف لڑنا ہمارے حق میں تھا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں موقع کے حساب سے بنتی ہیں اور ختم ہوتی ہیں ، مجاہدین اور دہشت گردوں میں ہمیں فرق کرنا ہوگا ۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کو کھوکھلا کرنے والے اصل دہشت گرد ہیں ، ہمارے عجیب وزیر دفاع ہیں جو فوج کے خلاف بولتے ہیں ، بھارت کا ارادہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ،بھارت افغانستان سے دہشت گرد پاکستان میں بھیجتا ہے اور کاروائیاں کرواتا ہے ، بھارت ہمیں ختم کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ، جنگ دونوں ملکوں کے لئے بہت نقصان دہ ہے ، فوجی عدالتوں پر مفادات کی سیاست ہو رہی ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف نے مجھ سے فوجی

عدالتیں بنوائی تھیں ، کراچی ملیر کینٹ میں فوجی عدالتیں بنوائی گئیں تھیں ، ان لوگوں کو صرف سیاست عزیز ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ سیاسی عناصر کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے ، فوج کو سیاسی معاملات میں کم سے کم ملوث کرنا چاہیے ، رینجرز اور ایف سی کو زیادہ طاقتور کرنا چاہیے ، پانامہ کیس میں عوام کی عدالت ایکٹو ہے ، اس میں نوازشریف بالکل بری نہیں ہوں گے ، پانامہ کیس میں ججز پر بہت پریشر ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…