پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے خواجہ سراوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے خیبرپختونخوا حکومت نے خواجہ سراوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے تحت دوسرے شہریوں کی طرح خواجہ سراوں کو بھی صحت سہولت کارڈ فراہم کیے جائیں گے،کارڈ کے زریعے ایچ آئی وی اوردیگر مہلک بیماریوں کے
ٹیسٹ بھی مفت کیے جائیں گے ،پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ خواجہ سراوں کو صحت سہولت کارڈ جاری کئے جائیں گے،صحت کارڈ کے لئے الگ فنڈ مختص کیے جائیں گے، ۔محکمہ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں سہولت کارڈرجسٹرڈخواجہ سراؤں کودی جائے گی اوراس کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے الگ فنڈزمختص کئے جائیں گے ۔انکامزیدکہناہے کہ مفت سہولتوں میں ایچ آئی وی ایڈزاوردیگرخطرناک امراض کیلئے ٹسٹس بھی شامل ہیں۔