بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’آپ ہوتے کون ہیں فتوے لگانے والے‘‘ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں شدید ہاتھا پائی

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پارلیمنٹ لابی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین گالم گلوچ کے بعد آپس میں جھگڑ پڑے ٗ ناشائستہ زبان استعمال کی ٗ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو مکا دے مارا ٗایک دوسرے کو دھمکیاں دیں۔ جمعرات کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں اجلاس جاری تھا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو بولنے کا موقع ملا تو انہوں نے تقریر شروع کردی

جس پر ڈپٹی اسپیکر نے انہیں کہا کہ آپ تقریر نہیں کر سکتے صرف اپنے معاملے پر بات کریں ٗڈپٹی اسپیکر کے کہنے پر مراد سعید غصے میں آ گئے اور کہا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ سے اسی طرح ہوتا ہے۔مراد سعید کے بعد (ن) لیگ کے رکن میاں جاوید لطیف لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد پر بات کر رہے تھے کہ تحریک انصاف کے مراد سعید پیچھے سے بولتے رہے جس پر جاوید لطیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بھی اسی طرح پی ایس ایل پر تنقید کرتے رہے اور پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہا گیا ٗان کا قصور نہیں ہے بلکہ ان کی قیادت کو بھی بات کرنے کی تمیز نہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیرملکی کھلاڑیوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے۔ ملکی معاملات ٗ عزت خراب کرنے اور ایسے بیانات دینیوالابھی غدارہے ٗپی ٹی آئی والے اپنے قائد کو عقل سکھائیں۔جاوید لطیف کے بیان پر تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کر دیا ٗڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ جذباتی ہوکرتقریرنہ کریں،مسئلہ پرآرام سے بات ختم کریں۔پی ٹی آئی کے مرادسعید نے کہا کہ یہ کوئی مذاق ہے یاکوئی نیاقانون آگیاہے کہ 2منٹ میں بات ختم کروں۔ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں ٗ راناثنااللہ بیان پر معافی مانگیں اس سے پختونوں کی دل آزاری ہوئی۔اس کے بعدڈپٹی اسپیکر نے مراد سعید کا مائیک بند کردیا اور کہا کہ آپ اس طرح تقریر نہیں کرسکتے جس

پرمرادسعید کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگرارکان نے بھی احتجاج شروع کردیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ شور مچاکر ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔مراد سعید نے کہا کہ کراچی میں بھی پختونوں کے شناختی کارڈز نہیں بنائے جارہے اس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ شناختی کارڈ کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جاچکی ہے۔اجلاس کے بعد دونوں اراکین پارلیمنٹ کی لابی میں پہنچے تو مراد سعید (ن) لیگ کے رکن جاوید لطیف کی

طرف بڑھے اور کہا کہ آپ ہوتے کون ہیں مجھ سے اس طرح بات کرنے والے اور ہماری لیڈرشپ پر غداری کے فتوے لگانے والے جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی بھی ہو گئی اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید شدید غصے میں آگئے اور لیگی رہنما جاوید لطیف کو مکا دے مارا دونوں اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کو پارلیمنٹ لابی میں موجود افراد نے رکوایا اور معاملے کو رفع دفعہ کروایاجاوید لطیف

نے بتایا کہ اسمبلی میں مراد سعید نے (ن) لیگ کی لیڈر شپ پر تنقید کی جس کا میں نے جواب دیا اور جب پارلیمنٹ سے باہر نکلے تو مراد سعید 10 سے 15 نان اسمبلی ممبرز کے ساتھ میری جانب بڑھا اور مجھے گالیاں دینا شروع کردیں۔ انہوںنے کہاکہ مراد سعید میرے بچوں کی جگہ ہے اور میں نے صرف ان کے گال تھپکائے اور کہا کہ بیٹا اس ابھی تم بچے ہو، بڑوں سے اس طرح بات نہیں کرتے۔ مراد سعید پاگلوں کی طرح

حرکتیں کر رہا تھا اور اس کی تربیت اچھی نہیں ہوئی اس لئے اسے معاف کرتا ہوں۔واقعہ کے بعد مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی کے اجلاس کے بعد جب پارلیمنٹ لابی میں آئے تو جاوید لطیف صاحب نے مجھے پکار کر کہا کہ میں نے آپ کو نہیں آپ کے لیڈر کو غدار کہا تھا ٗ پارلیمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ساری ویڈیو موجود ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان میرا لیڈر اور پوری قوم کا فخر ہے، ان کے

خلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ٗ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، پاناما کیس کا فیصلہ بھی آنے والا ہے اس لئے اسپیکر سے مطالبہ ہے کہ واقعہ کا ایکشن لے کر معاملے کی تحقیقات کی جائے اور پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے کیونکہ ان لوگوں نے پہلے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور اب یہ لوگ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…