جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہمارے پارلیمنٹرینز اپنی دوتولے کی زبان نہیں سنبھال سکتے توپھریہ پورے ملک کوپورے ملک کوکیسے قابومیں رکھیں گے ؟جاوید چوہدری کاآج کی صورتحال پرتجزیہ

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(جاوید چوہدری )آگ کے بارے میں کہتے ہیں یہ اگر چولہے میں رہے تو یہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتی ہے اور یہ اگر باہر آ جائے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا عذاب ہوجاتی ہے‘ اختلاف بھی اگر پارلیمنٹ میں ہو‘ مجلس میں ہو یا پھر بیٹھک میں ہو تو یہ نعمت ہوتا ہےلیکن اگر یہ ایک بار پارلیمنٹ سے باہر آ جائے‘ یہ مجلس کا دائرہ توڑ کر باہر نکل آئے یا پھر یہ بیٹھک کا دروازہ عبور کر جائے تو یہ ایک ایسی جنگ میں

تبدیل ہو جاتا ہے جو دو‘ چار‘ پانچ دس ہزار لاشیں گرائے بغیر ختم نہیں ہوتا اور ہمارے پارلیمنٹیرینز بھی آج کل یہی غلطی کر رہے ہیں‘ یہ آگ کو چولہے سے باہر لانے کی کوشش کر رہے ہیں‘ یہ پارلیمنٹ کے اختلاف کو سڑک پر دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ کوشش انتہائی خطرناک ہے‘ آپ کو یاد ہو گا 26 جنوری کو قومی اسمبلی میں شہریار آفریدی اور مراد سعید کا پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا‘ یہ جھگڑا اس قدر بڑھا کہ ن لیگ کے ایک ایم این اے نے شہریار آفریدی کو تھپڑ مار دیا‘ وہ معاملہ بڑی مشکل سے کنٹرول کیا گیا‘ آج اس سے بھی زیادہ خطرناک اور افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا‘ آج ن لیگ کے ایم این اے میاں جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے رکن مراد سعید کے درمیان فلور آف دی ہائوس اختلاف ہوا اور یہ اختلاف قومی اسمبلی کی لابی میں جھگڑے میں تبدیل ہو گیا‘ دونوں میں ہاتھا پائی ہو گئی‘ مجھے خطرہ ہے یہ جھگڑے جس طرح اسمبلی سے باہر آ رہے ہیں‘ یہ اگر ایک بار اسمبلی سے باہر آ گئے‘ یہ سڑک پر آ گئے تو ملک کی گلیوں‘ ملک کی سڑکوں پر لڑائی شروع ہو جائے گی اور اگر یہ لڑائی ایک بار شروع ہو گئی تو پھر یہ آسانی سے کنٹرول نہیں ہو سکے گی‘ ہماے لیڈروں‘ ہمارے پارلیمنٹیرینز کو بہرحال اپنی زبان کو کٹنرول کرنا ہو گا‘ یہ لوگ اگر اپنی دو تولے کی زبان نہیں سنبھال سکتے‘ یہ اگر اپنے بلڈ پریشر قابو میں نہیں رکھ

سکتے تو پھر یہ پورے ملک کو کیسے قابو میں رکھیں گے‘ یہ پورے ملک کو کیسےسنبھالیں گے‘ آپ اگر آئین کو اپنے ساڑھے پانچ فٹ کے جسم پر نافذ نہیں کر سکتے تو آپ یہ آئین پورے ملک میں کیسے نافذ کریں گے‘ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے اور آپ کھلے عام ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں‘ یہ گراوٹ‘ یہ عدم برداشت اور یہ بدتمیز لہجے یہ کہاں تک چلیں گے‘ یہ قوم کو کہاں تک لے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…