منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

دھماکے کی جھوٹی خبر نجی ٹی وی چینلز کو بھاری پڑ گئی

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 27 نجی ٹی وی چینلوں کو گلبرگ لاہور میں مورخہ 23فروری 2017 ؁ ء کو بم دھماکہ کی غیر مصدقہ اور جعلی خبر پر ناظرین سے معذرت نہ کر نے کی بنا پر اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کردیئے اور انہیں 15مارچ 2017 ؁ ء تک جواب داخل کروانے کا حکم دیدیا ۔ پیمرا اتھارٹی میٹنگ نے مورخہ 3مار چ 2017 ؁ ء کو ہونے والے 126ویں

اجلاس میں 29ٹی وی چینلوں کو گلبرگ دھماکہ کی جعلی خبر نشر کرنے پر جر مانہ(نجی قومی ٹی وی چینلوں پر 10، 10لاکھ روپے جبکہ علاقائی چینلوں پر 5، 5لاکھ روپے) کی ادائیگی اور ناظرین سے معذرت نشر کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جرمانہ کی رقم اتھارٹی فیصلے کی تاریخ یعنی 3مارچ 2017 ؁ ء سے تین ہفتے کے عرصہ کے اندر جمع کروانا تھی جبکہ ناظرین سے معذرت نشر کرنے کے لئے 6مارچ 2017 ؁ ء (شام 6 تا 7بجے ) کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔جرمانہ کی رقم اتھارٹی فیصلے کی تاریخ یعنی 3مارچ 2017 ؁ ء سے تین ہفتے کے عرصہ کے اندر جمع کروانا تھی جبکہ ناظرین سے معذرت نشر کرنے کے لئے 6مارچ 2017 ؁ ء (شام 6 تا 7بجے ) کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔  تاہم 29میں سے صرف دو ٹی وی چینلز ’کوہِ نور ‘اور ’چینل – 5‘نے ناظرین سے معذرت نشر کی جبکہ دیگر 27نے ایسا نہیں کیا ۔ پیمرا نے احکامات کی خلاف ورزی پر مندرجہ ذیل 27ٹی وی چینلوں کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے : اے آر وائی نیوز، خیبر نیوز، چینل 92، دنیا ٹی وی، سماء ٹی وی، میٹرو ون ، جیو نیوز، آواز ٹی وی، جاگ ٹی وی، اب تک ، روز ٹی وی، ڈان نیوز، مہران ٹی وی، 7نیوز، لاہور نیوز، نیو ٹی وی، کیپٹل ٹی وی، سچ ٹی وی، سندھ ٹی وی نیوز، ایکسپریس نیوز، دن نیوز، وقت ٹی وی، کے ٹی این نیوز، نیوز ون، چینل۔24، بول نیوز اور K-21 اور اُن سے سات روز میں جواب طلب کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…